• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 602100

    عنوان: میں نے خواب میں اپنے گھر کی چت پر شیر کو اپنے ساتھ چارپائی پر بیٹھے دیکھا 

    سوال: میرے خواب کی تعبیر کے ہوالے سے آپ سے سوال ہے کہ میں نے خواب میں اپنے گھر کی چت پر شیر کو اپنے ساتھ چارپائی پر بیٹھے دیکھا شیر کے گلے میں رسی تھی جس کو میں نے آپنے ہاتھ میں پکڑا ہو تھا اور اس سے مجھے کسی قسم کا خوف نہیں تھا ۔اسی لمحے شیر کا ایک بچہ میرے پاس سے گزرتے ہوے سیڑیو ں stairsنیچے اترتا ہے اور میں اوسے پکڑنے کے لیے اس کے پیچھے دوڑتا ہوں وہ گلی میں بڑی تیزی سے بھاگ تا ہے اور میں ہوا میں اڑتے ہوئے ، اس کا پیچھا کرتا ہوں اور ایک درخت کے پاس پہنچ کر میں اسے پکڑ لیتا ہوں اور اسے اپنے ایک ہاتھ سے اٹھا لیتا ہوں۔اس خواب کی تعبیر بتا دیں ۔

    جواب نمبر: 602100

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 371-314/M=05/1442

     تعبیر یہ ہے کہ دشمن مغلوب ہوگا اور اس سے نقصان نہیں پہونچے گا آپ نفس و شیطان کے مکرو فریب سے ہوشیار رہیں اور اس کے بہکاوے میں نہ آئیں، سنت و شریعت پر مضبوطی کے ساتھ عمل پیرا رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند