• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 60777

    عنوان: مجھے یہ خواب بتانے میں شرم آرہی ہے مگر میں نے ایسا خواب دیکھا ہے

    سوال: مجھے یہ خواب بتانے میں شرم آرہی ہے مگر میں نے ایسا خواب دیکھا ہے کہ ایک اہل حدیث شخص ہے ، اور وہ میرے ساتھ ہمبستری کرنے کے لیے مجھے جنگل میں لے گیا اور ایک بستر پر مجھے لیٹا کر میرے پستانوں کو سہلا رہا ہے اور پستان بڑے ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے منی خارج ہوگئی۔ اور یہ خواب مجھے صبح روزے کی حالت میں آیا ۔ میں بہت پریشان ہوں اس کو سوچ کر ۔براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 60777

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1033-1033/M=11/1436-U اگر آپ شادی شدہ ہیں تو مال اولاد میں اضافہ ہوگا اور شادی شدہ نہیں ہیں تو بھی خیر ونفع پہنچنے کی طرف اشارہ ہے، نامحرم سے پردے کا پورا اہتمام رکھیں، نمازوں کی پابندی کریں اور اتباعِ سنت کو لازم پکڑیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند