• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 9330

    عنوان:

    قریب چار سال پہلے میں نے ایک خواب دیکھا تھا اس کی تعبیر پوچھنا چاہتاہوں، پہلے تو یہ خواب میں نے کسی کو اس ڈر سے نہیں بتایا کہ ہو سکتا ہے یہ کوئی شیطانی وسوسہ ہو، لیکن آج آپ کی ویب سائٹ پر ایک خواب کی تعبیر پڑھی اس لیے پوچھنے کی ہمت ہوئی۔ خواب درج ذیل ہے:ایک رات میں نے خواب میں دیکھا کہ کہیں کوئی گاؤں ہوتاہے وہ بھی پرانے زمانے کا، وہاں پر کچھ پہاڑ بھی ہوتا ہے اورمیں کھلے آسمان کے نیچے مٹی پرکھڑا ہوں،ویسے تو وہ عام سی زمین ہی ہوتی ہے لیکن نہ جانے کیوں مجھے وہ مٹی بہت خاص معلوم ہوتی ہے۔ خیر اتنے میں گوئی لطیف مادہ کی ہستی مجھے پکارتی ہے، جب میں دیکھتا ہوں تومجھے محسوس ہوتاہے کہ یہ اللہ کی ہستی ہے۔ مجھے کوئی شکل دیکھائی نہیں دیتی بس ایسا محسوس ہوتاہے کہ کوئی میرے سامنے کھڑا ہے، ہوا میں معلق ہے اور مجھ سے کوئی بات کررہا ہے۔ اورمجھے ابھی ہلکا ہلکا یاد ہے کہ وہ ہستی میرے سر پر ہاتھ پھیرتی ہے اور مجھ سے کچھ بات بھی کرتی ہے جو کہ مجھے یاد نہیں اورمیری آنکھ کھل گئی۔ اگر ایسا خواب پوچھنے سے کوئی گستاخی ہوئی ہے تو اللہ مجھے معاف کرے اور آپ مجھے اس کا جواب بھیج دیں تو مہربانی ہوگی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9330

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2426=404/ھ

    آپ کا خواب ماشاء اللہ بہت عمدہ ہے، تعبیر یہ ہے کہ آپ کو ان شاء اللہ توحید میں پختگی اوردین میں استقامت کی دولت عطا ہوگی، بس ہر امر میں پوری طرح اتباعِ سنت کو ملحوظ رکھیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند