• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 65346

    عنوان: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے مرحوم والد کے ساتھ عمرہ کرنے جارہا ہوں،

    سوال: یہ خواب میں نے ایک مہینے پہلے دیکھا جن دنوں میں یرقان کی وجہ سے بیمار تھا۔ اب اللہ کا شکر ہے ٹھیک ہوں۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے مرحوم والد کے ساتھ عمرہ کرنے جارہا ہوں، دیکھتا ہوں کہ الخیر گروپ (جو کراچی کے مشہور حج و عمرہ گروپ والے ہیں) کے دو نمائندے نظر آتے ہیں جو مجھ سے کہتے ہیں یا شاید دکھاتے ہیں کہ آپ لوگوں کا نام عمرے پر جانے والوں کی لسٹ میں ہے ۔ آپ کی مرضی ہے ، اگر آپ چاہیں تو لسٹ سے نام نکلوا دیں ۔ یہ سن کر میں زور زور سے کہتا ہوں کہ خدارا ہمارا نام لسٹ میں رہنے دیں۔ تو شاید وہ کہتے ہیں کہ اچھا ٹھیک ہے ۔ پھر منظر تبدیل ہوتا ہے اور میں اپنے گھر پر ہوتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ بیت الخلاء میں کچھ غلاظت پڑی ہے جس سے میں خود کو بچالیتا ہوں اور کمرے میں آجاتا ہوں اور اپنے والد مرحوم سے کہتا ہوں کہ آپ آرام کرلیں اتنی دیر میں آپ کا سامان تیار کردیتا ہوں تو وہ بیڈ روم میں جاکر سو جاتے ہیں اور اس وقت شاید دوپہر کا وقت ہوتا ہے ۔ میں عمرے پر جانے کے لیے اپنے والد مرحوم کا سامان پیک کرنے لگتا ہوں اور یہ سوچ کر خوش ہورہا ہوتا ہوں کہ مکہ یا مدینہ میں اپنے والد صاحب کی ملاقات صدیق بھائی (جن کے گروپ کے ساتھ میں پچھلے سال میں حج پر گیا تھا ) سے بھی ملاقات یا تعارف ضرور کرواوَں گا ۔ میں اپنا اور اپنے والد مرحوم کا عمرے پر جانے کا سامان تیار کررہا ہوتا ہوں کہ مجھے کمرے کے دروازے کی جانب سے ایک انجان آدمی نظر آتا ہے جس کی رنگت بالکل زرد یا پیلی ہوتی ہے اور بال تھوڑے تھوڑے بکھرے ئے سے ہوتے ہیں۔اور وہ میری جانب بڑھ رہا ہوتا ہے میں یہ دیکھ کر تھوڑا پریشان ہو جاتا ہوں اور پھر دیکھتا ہوں کہ میرے والد مرحوم دوسرے کمرے سے نکل کر اس انجان آدمی کو میری جانب بڑھنے سے روک دیتے ہیں اور اس کو دھکیل تے ہو ئے گھر سے باہر نکال دیتے ہیں۔

    جواب نمبر: 65346

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 751-751/M=8/1437 خواب اچھا ہے شر سے اور نقصان سے حفاظت رہے گی، والد محترم کی خدمت کرتے رہیں، اور اتباع سنت پر مضبوطی سے قائم رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند