• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 20416

    عنوان:

    غیر صحابی کو رضی اللہ عنہ کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟شریعت کی روشنی میں مدلل جواب دیں۔

    سوال:

    غیر صحابی کو رضی اللہ عنہ کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟شریعت کی روشنی میں مدلل جواب دیں۔

    جواب نمبر: 20416

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 418=288-3/1431

     

    غیرصحابی کے نام کے ساتھ بھی رضی اللہ عنہ لگاسکتے ہیں، البتہ علماء نے صراحت کی ہے صحابہ کے نام کے ساتھ رضی اللہ عنہ اور ان کے علاوہ تابعین، تبع تابعین، ائمہ، علما و اولیا کے نام کے ساتھ رحمہ اللہ وغیرہ لگایا جائے: ویستحب الترضي للصحابة والترحم للتابعین ومن بعدہم من العلماء والعباد وسائر الأخیار وکذا یجوز عکسہ الترحم للصحابة والترضي للتابعین ومن بعدہم۔ وقال الزیلعي: الأولی أن یدعو للصحابة بالترضي وللتابعین بالرحمة ولمن بعدہم بالمغفرة والتجاوز (الدر المختار مع الشامي: ۱/۴۸۵، ط زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند