• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 25502

    عنوان: اس خواب کی تعبیر کیا ہے؟ ایک مدرسہ کے مولانا کی بہن نے خواب میں دیکھاکہ وہ قرآن کریم زبانی پڑھ رہی ہیں، ان کے ساتھ ا ن کے بیٹے اور بچیاں بھی ہوتے ہیں اور ان کے مدرسہ کے حفظ کی استانی بھی ، وہ ان کو کوئی آیت پوچھتی ہے جب وہ پوچھتی ہیں تو سوائے استانی کے کسی کو بھی نہیں آتی ۔ وہ خود بھی اور ان کے بچے بھی حافظ قرآن ہیں۔

    سوال: اس خواب کی تعبیر کیا ہے؟ ایک مدرسہ کے مولانا کی بہن نے خواب میں دیکھاکہ وہ قرآن کریم زبانی پڑھ رہی ہیں، ان کے ساتھ ا ن کے بیٹے اور بچیاں بھی ہوتے ہیں اور ان کے مدرسہ کے حفظ کی استانی بھی ، وہ ان کو کوئی آیت پوچھتی ہے جب وہ پوچھتی ہیں تو سوائے استانی کے کسی کو بھی نہیں آتی ۔ وہ خود بھی اور ان کے بچے بھی حافظ قرآن ہیں۔

    جواب نمبر: 25502

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1946=1396-10/1431

    مولانا کی بہن اور ان کے بچوں کو ان شاء اللہ کثرتِ تلاوت اوراعمال صالحہ کی مزید توفیق اللہ پاک کی طرف سے عطا ہوگی، اور استانی کے درجات میں اضافہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند