• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 38277

    عنوان: میں اور میرے دوخالہ زاد بھائی اور میرے بڑے بھائی جمعہ کی نماز پڑھنے کے لیے مسجد ڈھونڈ رہے ہیں

    سوال: میں نے خواب دیکھا کہ میں اور میرے دوخالہ زاد بھائی اور میرے بڑے بھائی جمعہ کی نماز پڑھنے کے لیے مسجد ڈھونڈ رہے ہیں ۔ ہمیں ایک مسجد مل جاتی ہے جس کا نام چشتیہ مسجد ہوتاہے اور وہاں ہم لوگ اندر جاتے ہیں تو ایک صاحب لوگوں کو بتارہے ہیں کہ کل رات کو صرف اس مسجد کی حدود میں نو ر کی بارش ہوئی ہے اور اس کا اپانی جگ میں مسجد میں رکھا ہوتاہے۔ میں اس میں سے ایک گلاس پانی پیتاہوں اور میرا ایک خالہ زاد بھائی ایک گھونٹ پانی پیتاہے پھر میں مسجد کی چھت پر جاتاہوں وہاں بہت سفید سفید نور کی طرح ہورہا ہوتاہے۔ پھر چھت کے فرش پہ لیٹ جاتاہوں اور رو رو کر کہتاہوں یا للہ میرے گناہ معاف کردے تھوڑی دیر بعد غیب سے آواز آتی ہے کہ تم نے حضرت داؤد علیہ السلام کی عمر کا حق ادا کردیا پھر میں ڈر جاتاہوں اور چھت پر بہت ساری چیلیںآ نے لگ جاتی ہیں پھر میں چھت پر دروازہ بند کرکے نیچے آجاتاہوں پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 38277

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 817-558+D5/1433 خواب مبارک ہے، سبقت فی الخیرات کا اہتمام اور توبہ واستغفار کا التزام رکھیں، اشارہ خواب میں اسی امر کی طرف ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند