• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 42235

    عنوان: راستہ میں پڑی ہوئی چیز اٹھانا

    سوال: میرا نام ارشاد ہے، اپ سے ایک مسئلہ پوچھنا ہے ایک دن راستے سے میں جا رہا تھا تو کچھ روپیہ میرے کو ملا میں وہ پیسہ ایک غریب کو دیدیا ، کیا یہ ٹھیک ہے کہ مجھے وہ پیسہ اٹھانا نہیں چاہئے ؟ یا اٹھانا چاہئے تھا؟براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 42235

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1209-1306/N=1/1434 (۱) راستہ میں پڑے ہوئے پیسے آپ نے اٹھالیے اچھا کیا کیونکہ اکر آپ نہ اٹھاتے تو بہت ممکن تھا کہ وہ پیسے کوئی ایسا شخص اٹھالیتا جو ان کے صحیح مصرف میں صرف نہ کرتا۔ (۲) اگر وہ پیسے اتنی معمولی مقدار میں تھے کہ ان کا مالک، معلوم ہونے کے بعد ان کی تلاش وجستجو میں نہ پڑتا اور آپ نے وہ پیسے کسی غریب کو دیدیے تو اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں بلکہ یہ بھی آپ نے اچھا کیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند