• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 162361

    عنوان: ہمبستری کرتے ہوئے جو منی نکلتی ہے کیا اسی کو بچے کا نطفہ کہتے ہیں؟

    سوال: بیوی سے ہمبستری کرتے ہوئے جو منی نکلتی ہے کیا اسی کو بچے کا نطفہ کہتے ہیں؟یا اسی منی کے قطرے میں نطفہ رہتا ہے اور کیا اس سارے منی کے قطرات کو بیوی کے اگلی شرمگاہ میں چھوڑ دینا ہے ؟

    جواب نمبر: 162361

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1508-1264/sd=1/1440

     نطفہ عربی لفظ ہے ، اس کے معنی ہیں : وہ دھات جو نر کے انزال میں خارج ہو کر مادہ کے رحم میں استقرار حمل کا باعث ہوتی ہے ، اس سے معلوم ہوا کہ مطلق منی کے قطرے کو نطفہ نہیں کہا جاتا ؛ بلکہ جس قطرے سے استقرار حمل ہوتا ہے ، اُس کو نطفہ کہتے ہیں۔

    خَلَقَ الإِنْسَانَ مِنْ نُطْفَةٍ ( قرآن ) : أَیِ الْمَنِیُّ الَّذِی یَکُونُ مِنْہُ الْجَنِینُ فِی البَطْنِ .۔ ( المعجم الوسیط)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند