• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 606796

    عنوان:

    کیا طلبہ وطالبات باہم سلام کرسکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا “کو ایجوکیشن” (مخلوط تعلیمی نظام) میں کلاس فیلوز لڑکے اور لڑکیاں آپس میں ایک دوسرے کو سلام کرسکتے ہیں کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 606796

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 254-180/D=03/1443

     شرعاً ایک مسلمان بالغ لڑکی کو غیرمحرم مردوں سے پردہ کرنا چاہئے، بلاضرورت غیرمحرم سے بات چیت کرنے سے احتراز کرے۔

    غیرمحرم اور اجنبی لڑکیوں کو سلام نہیں کرنا چاہئے، اور اگر کسی نے سلام کردیا تو ان مذکورہ عورتوں کو جواب نہیں دینا چاہئے؛ البتہ دل میں جواب دینے کی گنجائش ہے۔

    اسی طرح ان لڑکیوں کو اجنبی اور غیرمحرم لڑکوں کو سلام نہیں کرنا چاہئے، اور اگر لڑکیاں سلام کردیں تو دل میں جواب دے، زبان سے جواب دینا مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند