• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 12357

    عنوان:

    میرا نام سعیدہ عقیلہ فاطمہ ہے۔ میری تاریخ پیدائش 25/اگست 1984ہے،میں بروز سنیچر، بعد نماز مغرب پیدا ہوئی۔ مجھ کو اونچائی سے بہت ڈر ہوتا ہے اکثر میں بچپنے سے اب تک خوا ب میں دیکھتی ہوں کہ میں بہت اونچائی سے نیچے کود رہی ہوں۔ جب میں کود نے جاتی ہوں جب یہ ہوتا کہ مجھ کو کچھ نہیں ہوگا کیوں کہ اللہ تعالی میرے ساتھ ہے۔ اور میں بھاگتے بھاگتے اکثر خواب میں اڑتی ہوئی محسوس کرتی ہوں۔ سوتے وقت میں وضوکرکے سوتی ہوں، پھر بھی ایسا ہوتا ہے۔ اور کبھی کبھار لگتا ہے کوئی روشنی اچھی نہیں ہے مجھ کو تکلیف پہنچانا چاہ رہی ہے یا کوئی چیز ہے وہ جو روشنی کی شکل میں آرہی ہے ۔ خواب میں ہی کچھ درود یا کچھ آیت پڑھتی ہوں مسلسل اور وہ جو چیز حملہ کرنے آرہی ہوتی ہے اس پر پھونکتی ہوں ایسا ہی کرتے کرتے وہ چیز ختم ہوجاتی ہے میں بچ جاتی ہوں۔ اس خواب کی کیا تعبیر ہے؟ اکثر یہی دیکھتی ہو۔ میرا وزن بہت بڑھ گیا ہے یعنی موٹاپا، ابھی میری شادی نہیں ہوئی ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12357

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 916=863/ب

    خواب کی تعبیر یہ ہے کہ آپ کی حالت میں ان شاء اللہ تبدیلی آئے گی (کذا فی تعبیر الروٴیا:۲۰۱)

    آپ رات میں سوتے وقت سورہٴ فلق وناس تین تین مرتبہ پڑھ کر سوئیں اور ہرفرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھ کر دم کریں، ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند