• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 20786

    عنوان:

    میں نے بوقت صبح صادق یہ خواب دیکھا ہے کہ کفن میں ملبوس ایک مردہ کو کسی انجان آدمی کے سہارے اپنے ہاتھوں سے اٹھاکر دفن کرنے کے لیے قبر میں رکھنے جارہاہوں۔اچانک میرے ہاتھوں سے مردہ قبر کے قریب گر گیا، اس لیے کہ مجھے بہت زیادہ بوجھ محسوس ہوا ، لیکن دفن نہیں کر پایا چونکہ مردہ میرے ہاتھوں سے قبر کے باہر ہی گر چکا تھا۔ براہ کرم، اس کی تعبیربتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 20786

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 673=529-4/1431

    اچھا خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ آپ سے ادائے حقوق اللہ وحقوق العباد میں کوتاہی ہورہی ہے، اس کی اصلاح کی طرف خواب میں توجہ دلائی کئی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند