• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 15962

    عنوان:

    مجھے پتہ ہے کہ میرا یہ سوال بہت بچکانہ جیسا ہے لیکن میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ میرا مسلک کون سا ہے، لوگ ہمیں چوبیس کہتے ہیں تو اس حساب سے میرا مسلک کون سا ہوا، حنفی یا شافعی؟ اور دارالعلوم کس مسلک کو مانتاہے؟ او روہ لوگ جو اہل سنت کہلاتے ہیں یا لوگ انھیں سنی کہتے ہیں ان کا مسلک کون سا ہے؟ برائے مہربانی میرے ان حقیر سے سوالوں کا ضرور جواب دیجئے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 15962

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1469=1179/1430/ل

    چوبیس کے حساب سے مسلک کا کوئی تعلق نہیں ہے جو لوگ آپ لوگوں کو چوبیس کہتے ہیں وہ کیوں کہتے ہیں اس کی وجہ آپ انھیں سے پوچھیں، البتہ اگر آپ دیوبند المسلک ہیں تو دارالعلوم حنفی مسلک کو مانتا ہے،اس لیے آپ بھی حنفی ہوئے۔

    (۲) اہل سنت والجماعت تو تمام مذاہب حقہ ہیں، دیوبندی بھی اس میں شامل ہیں، البتہ جو اگر اس سے آپ کی مراد بریلوی ہیں تو وہ بھی مسلکاً حنفی ہیں۔ البتہ بہت سے مسائل میں وہ جمہور سے ہٹے ہوئے ہیں، [رد رضاخانیت] موٴلف مفتی امین صاحب استاذ دارالعلوم دیوبند میں کچھ اختلافی مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے، آپ اس کو حاصل کرکے اس کا مطالعہ کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ آپ بنیادی اختلافات اور صحیح مسئلہ سے واقف ہوجائیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند