• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 600062

    عنوان: كیا شام كو كچی پیاز كھانا منع ہے؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں اس مسئلہ کے بارے میں کے اگر شام کے کھانے کے ساتھ کچی پیاز کھائی جائے ، اس کے بہت فائدے سنتے ہیں، پر کچھ لوگ کہتے ہیں کہ شام کو کچی پیاز کھانا منع ہے اور اس وقت کھانا صحت کے لئے مضر ہے ، کیا یہ درست ہے ؟

    جواب نمبر: 600062

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 70-37/B=02/1442

     مجھے ایک معتبر عالم نے فقیہ ابواللیث کے حوالہ سے بتایا کہ جب کہیں جاوٴ تو وہاں کچی پیاز ضرور کھاوٴ، وہاں کی آب و ہوا کا غلط اثر نہیں ہوگا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کچی پیاز وبائی امراض کو روکتی ہے۔ معدہ میں کھانے کو سڑنے نہیں دیتی ہے۔ پیٹ کے جراثیم کو دُور کرتی ہے۔ لیکن یہ بات ہمیں طب کی کسی کتاب میں نہیں ملی کہ رات کو پیاز کھانا منع ہے۔ آپ اپنے یہاں کے کسی پرانے تجربہ کار ماہر طبیب سے معلوم کریں ۔ یہ مسئلہ تو طبی مسئلہ ہے کسی طبیب سے معلوم کرنا چاہئے۔ دارالافتاء میں شرعی مسئلہ پوچھنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند