• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 11796

    عنوان:

    میری لڑکی کے لیے ایک سعودی آدمی کا رشتہ آیا جو کہ اچھے اور نیک ہیں اور امام مسجد ہیں (لڑکی مطلقہ ہے اس کے دو بچے ہیں)۔ تب میں نے استخارہ کیا، خواب میں دیکھا کہ میں منی کے میدان میں ہوں۔ خیموں کے باہر پانی کی بڑی بڑی چار ٹنکیاں رکھی ہیں۔ ایک صاحب جن کا نام عبدالکریم ہے ، میرے میاں کے ان سے قریبی تعلقات تھے، ان کا انتقال ہوئے تین دن ہوا ،وہ اپنی ان ٹنکیوں میں پانی بھر رہے ہیں۔ اتنے میں دوسرے لوگ آکر پانی استعمال کرتے ہیں ۔میں کہتی ہوں کہ وہ ضعیف شخص اپنی بھررہا ہے اور دوسرے کیوں استعمال کررہے ہیں، تم سب کو چاہیے کہ پانی لے آؤ ۔پھر میں وہاں سے نکل کر جارہی ہوتی ہوں۔ حاجیوں کی بسیں کھڑی تھیں لوگ سوار ہورہے تھے ایک بس نکل رہی تھی تو ایک میری ملنے والی ایک مٹھائی کا ڈبہ لیے تیزی سے تقریباً بھاگتی ہوئی آتی ہے اور کہتی ہے اس بس کو روکو مٹھائی تقسیم کرنا ہے۔ میں جلدی سے رکواتی ہوں اور وہ بانٹنے جاتی ہے۔ مجھے معلوم ہوتا ہے کہ اس ڈبے میں کیک ہیں۔ اس کا کیا مطلب ہوگا؟ کیا ہمیں اس رشتہ کو قبول کرنا چاہیے؟ مہربانی ہوگی جلد جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11796

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتویٰ: 842=626/ھ

    اس رشتے کے قبول کرلینے میں خیر کی طرف اشارہ ہے۔ قبول کرکے نکاح کردیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند