• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 159885

    عنوان: اکثر خواب میں کوئی عجیب سی چیز دیكھتا ہوں؟

    سوال: مفتی صاحب! میں رات کو اکثر خواب میں کوئی عجیب سی چیز (جن وغیرہ) دیکھتا ہوں اور خواب میں ہی کبھی سورہٴ ناس یا کبھی آیت الکرسی پڑھتا ہوں لیکن اس چیز پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ براہ کرم، مجھے اس خواب کی تعبیر کے بارے میں بتائیں اور میری رہنمائی فرمائیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین

    جواب نمبر: 159885

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:773-737/sd=7/1439

    خواب میں عجیب سی چیز دیکھنے کے وقت خواب ہی میں اگر آپ سورہ ناس یا آیت الکرسی وغیرہ پڑھ لیتے ہیں، تو یہ اچھی بات ہے ، انشاء اللہ آپ کو سحر وغیرہ کا اثر نہیں ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند