• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 10535

    عنوان:

    ایک دن رات میں نے دیکھا کہ بہت سا پانی آسمان کی طرف جارہا تھا گویا ایسا لگ رہا تھا کہ اللہ اپنا عذاب برپا کررہے تھے۔ اس کے بعد میرے اندر کپکپی شروع ہوگئی پھر میں نے آسمان میں ایک نور انسانی شکل میں دیکھا ۔میں نے یوں کہنا شروع کردیا یا اللہ غلطی ہوئی معاف کردو بول کر لپٹ گیا اور بوسہ دینا شروع کردیا اورمیں یہ محسوس کررہا تھا کہ یہ تواللہ ہیں اور خوب لپٹنا شروع کردیا۔ اتنے میں وہ نور والی شکل انسانی شکل میں تبدیل ہوگئی اور کہا ڈرو مت میں تمہاری حفاظت کروں گا اور یہ کہہ کر مجھے آسمان کی طرف لگایا اورایک اونچی جگہ پر لے جاکر ایک موقع پر تیڑھا کردیا جہاں سے ساری دنیا چیونٹی کی طرح نظر آرہی تھی ۔ اس کے بعد میں نے دیکھا سارا عذاب تھم گیا اور صاف پانی ایک نہر کی شکل میں جاری تھا۔ اتنے میں میں کچھ لوگوں کو دیکھا وہ ایک کنویں کے پاس ٹھہر کر آواز دے رہے ہیں کہ مجھے کچھ پیسہ چاہیے اتنے میں اس کنویں سے کچھ پیسہ نکل آیا۔ اس کے بعد میں ایک کھیل میں شامل ہوا جو کی اس جاری صاف شفاف نہر جس کی زمین نظر آرہی تھی اس میں سے گزر کر وہ کھیل میں میں نے کامیابی حاصل کرلی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10535

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 204=189/ ب

    یہ منتشر اور غیرمربوط خواب ضِغْثِ احلام ہیں، یعنی بھٹکے ہوئے خیالات ہیں۔ ان کی کوئی تعبیر نہیں۔ آپ سوتے وقت آیت الکرسی اور چاروں قل پڑھ کر سویا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند