• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 46319

    عنوان: خواب وتعبیر

    سوال: ایک لڑکی نے اپنے شادی کے لئے استخارہ کیا تو اس نے خواب دیکھا وہ اپنے گھر میں ہے اور بارش ہورہی ہے ، وہ اس بارش میں بھیگ جاتی ہے۔ بات یہ ہے کہ بارش گھر میں ہورہی ہے نہ کہ باہر ۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 46319

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1111-1158/N=9/1434 صرف گھر میں بارش ہونے اور خواب دیکھنے والی لڑکی کے بارش میں بھیگ جانے کا مطلب یہ ہے کہ اگر وہ اپنے لیے رشتہ کے انتخاب میں دینداری کو مدنظر نہیں رکھے گی، دولت یا حسن وجمال وغیرہ کو بنیاد بنائے گی تو اس کی ازدواجی زندگی کا آخرت کے اعتبار سے مفید وبہتر ہونا مشکل ہے، لہٰذا اسے چاہیے کہ رشتہ کے انتخاب میں دینداری کو ضرور مد نظر رکھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند