• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 159825

    عنوان: شاذلی سلسلہ كے بارے میں

    سوال: آج کل شاذلی سلسلہ پاکستان میں بہت مشہور ہورہا ہے ،اس کے بارے میں مختلف علمائے کرام کی طرف سے مختلف آراء آرہی ہیں بعض اس کو صحیح کہہ رہے ہیں تو بعض کہتے ہیں کہ شاذلی سلسلہ کا کوئی وجود نہیں بلکہ یہ اپنے آغاذ میں ہی ختم ہوگیا تھا۔ اور اب جو سلسلہ چل رہا ہے وہ غیر مستند ہے ۔ برائے مہربانی اس سلسلے کے متعلق رہنمائی فرمادیں۔

    جواب نمبر: 159825

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:858-738/L=7/1439

    سلسلہ شاذلیہ کا تذکرہ کتابوں میں ملتا ہے ؛لیکن رفتہ رفتہ سلاسلِ اربعہ(چشتیہ،نقشبندیہ،سہروردیہ،اور قادریہ) کے علاوہ دیگر سلسلے منقطع ہوگئے اور ہندوستان میں تو میرے خیال میں اس سلسلہ کا وجود ہی نہیں ہے ؛اس لیے اس سلسلہ کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے ،آپ دارالعلوم کراچی یاجامعہ عالمیہ بنوری ٹاون وغیرہ مدارس سے رابطہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند