• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 66464

    عنوان: خواب میں دنبہ دیکھنا۔

    سوال: جناب آج صبح تقریباً6بجے میں نے خواب دیکھا کہ 10یا12دنبوں نے مجھے گھیراہواہے اورایک گندمی رنگ کے دنبے نے میرے سیدھے پیرکو اپنی منہ میں صرف پکڑا ہوا ہے کاٹتا نہیں ہے ، میں اپنے سیدھے ہاتھ سے دنبے کامنہ پیرسے ہٹانے کی کوشش کرتاہوں تووہ میراہاتھ اپنے منہ سے پکڑھ لیتاجناب دنبہ باتیں بھی کرتا ہے جو مجھے یادنہیں۔ جناب براہ کرم اسلامی تعلیمات کہ روشنی میں تعبیر بتائی جاے ٴ۔ شکریہ۔

    جواب نمبر: 66464

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 896-896/M=9/1437 خواب اچھا ہے اشارہ ہے کہ نفس و جان کی حفاظت او رنعمت کی کشادگی حاصل ہوگی، فرائض و واجبات کی ادائیگی او ر اتباع سنت کا اہتمام رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند