• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 68830

    عنوان: نئے مكان كے اففتاح كے موقع پر بكرا ذبح كرنا؟

    سوال: میرا نام عطاء الرحمن ہے میں وِیلور تمل ناڈو کا ہوں۔ میں نے اپنا ایک نیا مکان بنوایا تھا، میرے رشتہ دار اور دوست بول رہے ہیں کہ میں گھر کے لیے ایک بكرا ذبخ کروں اور اس بكرا کا خون میرے گھر کے زمین پر پڑے، لیکن میری سوچ یہ ہے کہ وہ بكرا لینے کی رقم / پیسے کسی غریب کو صدقہ میں دے دوں۔ اِن دو باتوں میں سے کون سی مجھے اختیار کرنی چاہئے؟

    جواب نمبر: 68830

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 953-782/D=11/1437

    نئے تعمیر شدہ مکان میں بکرا ذبح کرنے اور اس کا خون مکان میں پڑنے کی بات کسی حدیث سے ثابت نہیں ہے بلکہ یہ شیطانی حرکت ہے آپ کی سوچ درست ہے غرباء کو رقم دیدی جائے یا کھانا پکا کر انہیں کھلا دیا جائے یہ بہتر اور احادیث کے موافق ہے کہ صدقہ و خیرات سے بَلا و مصیبت دور ہوتی ہیں اور اللہ تعالی کا غضب ہٹ جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند