• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 145589

    عنوان: نبی پاک کی سیرت سے متعلق کون سی کتاب پڑھوں؟

    سوال: نبی پاک کی سیرت سے متعلق کون سی کتاب پڑھوں؟ اور مالیات (finane) پر گاڑی لینا درست ہے یا نہیں؟ بتائیں آپ کی مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 145589

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 066-053/D=2/1438

     

    سیرت پر درج ذیل کتب زیادہ مفید ہیں:

    ”سیرت المصطفی“ مصنفہ حضرت مولانا ادریس کاندھلوی رحمہ اللہ، ”اصح السیر“ ”سیرت خاتم الانبیاء“ مصنفہ مفتی شفیع عثمانی صاحب رحمہ اللہ، ”رحمتہ للعالمین“ مصنفہ مفتی سلیمان منصور پوری رحمہ اللہ۔

    (۲) بینک سے قرض لے کر چونکہ سود اداء کرنا ہوگا اس لیے بینک سے (Finance) کراکر گاڑی لینا جائز نہیں ہے۔ قال تعالیٰ: أحل اللہ البیع وحرّم الربٰوا (بقرہ: آیت: ۲۷۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند