• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 605809

    عنوان:

    کیا ہاشمی خاندان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان سے ہیں نیز سید اور قریش کس خاندان سے ہیں

    سوال:

    سوال 1ہندوستان میں بہت سے لوگ اپنے نام کے ساتھ ہاشمی لکھتے ہیں (۱) کیا یہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان سے ہیں اور بہت سے لوگ اپنے نام کے ساتھ (۲) سید اور (۳) قریش بھی لکھتے ہیں ،یہ لوگ کس خاندان سے ہیں براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 605809

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1241-920/D=01/1443

     (۱) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اجداد میں ہاشم نام کے پردادا گزرے ہیں اسی لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی ہاشمی کہتے ہیں۔

    موجودہ وقت میں جو لوگ اپنے کو ہاشمی کہتے ہیں اس کی وجہ تو وہی لوگ بتلاسکیں گے باقی جن کے پاس صحیح نسب نامے محفوظ ہیں وہ ہاشم کی دوسری اولاد (عبد المطلب کے علاوہ) سے ہونے کی وجہ سے اپنے کو ہاشمی کہتے ہیں۔

    (۲) حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا کی اولاد حضرات حسنین رضی اللہ عنہما سے جو نسل چلی وہ عرف میں سادات (سید) کے لقب سے موسوم ہوئی، ان میں سادات حسنی حسینی شامل ہیں۔

    (۳) جو لوگ اپنے کو قریش کہتے ہیں ان کا سلسلہ نسب ان سے ہی معلوم کریں باقی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اجداد میں فہر نامی شخص ہیں ان کا نام یا لقب قریش تھا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند