• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 162837

    عنوان: صدقاتِ جاریہ کی صورتیں

    سوال: میری والدہ کا انتقال رمضان سے کچھ دن پہلے ہوا ہے میں ان کے صدقہ جاریہ کے کیے کیا کروں؟ جیسے کہیں پانی کے لیے پمپ لگوا دیا اگر کسی چیریٹی والے اسپتال میں ان کے نام سے پرایویٹ کمرہ بنوا دیا تو ان کا ثواب ان کو کیسے ملے گا پرائیویٹ کمرہ سے تو ان کی امدنی ہوگی اگر جنرل وارڑ میں پیسہ لگا دے تو اس میں غریب آتے ہیں اور پرائیویٹ اے سی روم میں تو پورا پیسہ دینے والے اتے ہیں ہم پیسہ کہاں لگاے جس سے ان کو زیادہ سے زیادہ ثواب ملے ۔

    جواب نمبر: 162837

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1174-1052/H=10/1439

    پانی کے لیے پمپ لگوادیں۔

    (۲) اسپتال میں جنرل وارڈ بنوادیں۔

    (۳) غرباء فقراء کو دوا علاج کے لیے سہولتیں مہیا کرادیں خواہ بغیر پیسے لیے ہو یا کم سے کم پیسے لے کر علاج معالجہ ہوجایا کرے۔

    (۴) کسی جگہ قرآن کریم اور دینی تعلیم کے لیے مکتب یا مدرسہ بنوادیں۔

    (۵) مسجد بنوادیں۔

    (۶) قرآن کریم اور دینی کتابیں مکاتب ومدارس میں دیدیں۔

    (۷) غرباء فقراء مساکین محتاجوں کی ضرورت کا سامان دیدیں۔

    (۸) مدارس مساجد مکاتب میں ضرورت کا سامان مہیا کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند