• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 173983

    عنوان: امام صاحب كا كئی سال سے ذكر كے وقت مقتدیوں كی طرف منھ كركے بیٹھنا

    سوال: کیا فرماتے علمائے د ین شرع متین مندرجہ ذیل سوال کے بارے میں کہ ہماری مسجد کے امام صاحب فجر اور عصر کی نماز کے بعد جب زکر کرنے بیٹھتے ہیں تب مقتدیوں کی طرف منھ کرکے بیٹھتے ہیں وہ کبھی بھی داہنی طرف یا بائیں طرف منھ کرکے نہیں بیٹھتے ہیں ۔ ایسا کرتے ہوئے انھیں ۷ - ۸ سال ہو چکے ہیں ( جب سے وہ آئے ہیں ) امام صاحب دار العلو م دیو بند سے سند یافة ہیں ۔ کسی نے ان کو ٹوکا بھی نہیں ہے ۔ شریعت کی روشنی میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔ جزاکلله خیراً

    جواب نمبر: 173983

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 182-145/H=02/1441

    یہ التزام مکروہ ہے کبھی کبھی اس کے برخلاف داہنی یا بائیں طرف منہ کرکے تسبیحات و دعاء کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند