• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 604308

    عنوان: خواب دیکہا کہ ہمارے گھر چیتا آگیا ہے

    سوال:

    حضرت میں ایک خواب کی تعبیر جاننا چاہتی ہوں میں نے خواب دیکہا کہ ہمارے گھر چیتا آگیا ہے۔ہم سب لوگ باتیں کر رہے ہیں کسی کا دھیان نہیں تہا۔مجہے چیتا نظر آیا تو میں نے شور مچایا تو سب لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ہم جلدی جلدی دروازے بند کرنے لگے۔پہر میں نے دیکھا کہ میں میکے میں ہوں اور اپنی بہن کو کہہ رہی ہوں کہ دروازے بند کرو چیتا آجائے گا اتنے میں چیتا ہمارے مین دروازے سے اندر آگیا۔تو میں نے بہاگ کہ کمرے کا دروازہ بند کرنے کی کوشش کی جس کا لاک کمزور ہے۔تو میں بہت خوفزدہ بہی تہی کہ مجہ سے لاک نہیں لگ رہا۔اتنے میں مجہے شور کی آواز آئی کہ کچہ لوگ ہیں جن کے پاس شکاری کتے ہیں وہ بہی چیتے کے پیچھے بہاگ کے آئے ۔انہوں نے ہمارا مین دروازہ بند کر دیا اور کتوں کو چیتے پہ چہوڑ دیا تو انہوں نے چیتے کو پکڑ لیا۔اور ان لوگوں نے اسے رسی سے باندہ دیا۔اور اسے لے گئے۔اس دوران بہت بارش ہو رہی تہی۔آپ برائے مہربانی مجھے تعبیر بتا دیں میں نے حقیقت میں کبہی چیتے کے بارے میں سوچا ہی نہیں نہ کبہی ویڈیو دیکہی میرا ایک بزرگ سے اصلاح کا تعلق ہے پر بہت زیادہ نہیں ہے اور میری صحت بہت خراب رہتی ہے۔

    جواب نمبر: 604308

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 956-711/H=08/1442

     خواب کی تعبیر یہ ہے کہ نفس و شیطان غلبہ حاصل کرکے دینی امور سے ہٹانا چاہتے ہیں اللہ پاک حفاظت فرمائے، آمین۔ نماز کی پابندی کریں، اداء حقوق کی فکر رکھیں۔ بہشتی زیور اور فضائل اعمال حصہ اول و دوم کا مطالعہ بغور بکثرت کیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند