• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 15047

    عنوان:

    برائے کرم میری ماں کے خواب کی تعبیر بتادیں۔ میری ماں میرے اور میرے بڑے بھائی کے ساتھ ایک بہت ہی پرانے پادری کی قبر پر جاتی ہے وہاں وہ اس قبر کھودنے کے بعد ایک پرانی بائبل نکالتی ہیں۔ وہ اس کو باہر نکالتی ہیں اور ہم سے کہتی ہیں کہ یہ بائبل صحیح والی ہے، تاہم نئی بائبل درست نہیں ہے۔ لیکن میرے والد اس سے کہتے ہیں کہ اس کو وہیں چھوڑ دو اور واپس ہوجاؤ۔میری ماں ا یسا ہی کرتی ہیں۔اس خواب کی کیا تعبیر ہے؟ (۲) میرے والد کا خواب: میرے والد صاحب ماں کو مارتے ہیں یہ کہتے ہوئے کہ تم اس لڑکی (میری بیوی) کو اجازت دی ہے، اس نے ہم (میرے والد کے، بھائی کے)پاؤں کاٹ لیے ہیں ، اگر تم پھر بھی اس کو اس کے حال پر چھوڑوگی تو وہ میرا سر بھی کاٹ سکتی ہے۔اس خواب کی کیا تعبیر ہے؟ برائے کرم میرے والدین کے خواب کی تعبیر بتادیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15047

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1708=1374/ھ

    (۱) اچھا خواب ہے،اس کی تعبیر یہ ہے کہ اب دنیا و آخرت کی سعادت قرآن کی تعلیمات، اتباع شریعت اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کے اختیار کرنے میں مضمر ہے، پچھلے تمام ادیان منسوخ کردیئے گئے۔

    (۲) والد اور بھائی کے حق میں تنبیہ ہے کہ فضول گھومنے پھرنے اور لایعنی امور سے بہت زیادہ اجتناب کرتے رہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند