• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 60485

    عنوان: مولانا طارق جمیل صاحب۔۔۔

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ تبلیغی جماعت کے عالمی شہرت یافتہ خطیب حضرت مولانا طارق جمیل صاحب کے عقائد کیسے ہیں ؟ آج کل کچھ لوگ ان کی تقاریر کے چند کلپ کاٹ کر ان کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں کہ وہ دیوبندی نہیں ہیں۔ براہ مہربانی جواب دے کر عنداللہ ماجور ہوں۔؛

    جواب نمبر: 60485

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 898-903/H=10/1436-U (۱) مولانا طارق جمیل صاحب کے عقائد صحیح ہیں، پچھلے سال یعنی ۱۴۳۵ھ کے سفر حج میں حرم شریف (مکة المکرمة) میں مختصر ملاقات بھی ہوئی تھی ان کے ساتھ کئی صحیح العقیدہ اہل سنت والجماعت علمائے کرام بھی تھے۔ (۲) محض تقاریر کے ناقص اقباسات کو پیش کرکے جو لوگ پروپیگنڈہ کررہے ہیں اُن کی یہ حرکت مذموم ہے اِس کی وجہ سے مولانا طارق جمیل صاحب کے عقائد کو غلط قرار دینا کسی طرح درست نہیں ہے، مزید اطمینان کے لیے بہتر ہوگا کہ آپ خود مولانا طارق جمیل صاحب کی خدمت میں حاضر ہوکر موصوف مدظلہ سے معلومات کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند