• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 63957

    عنوان: خواب دیکھا کہ میں جماعت میں گیا ہوں

    سوال: میں نے گذشتہ روز ایک خواب دیکھا کہ میں جماعت میں گیا ہوں وہاں میری ملاقات حضرت مفتی زین الاسلام صاحب سے ہوئی ، میں نے ان سے مصافحہ کیا اور دعا کے لیے کہا ، حضرت نے دعا دی ، میں نے پھر ان سے کہا بس حضرت یہ دعا کردو کہ اس فقیر کواللہ معاف کردے اس پر حضرت نے فرمایا کہ فکر نہ کرو اللہ تم سے راضی ہے۔ ہماری جماعت اور مفتی صاحب جس مسجد میں تھے وہ جنگل میں تھی ، مسجد کے آگے کی طرف نالا تھا ،رات میں ہمارے دو ساتھیوں کی ساتھ مفتی صاحب نے پہرادیا پھر اگلی رات میں نے اور دوسرے ساتھیوں نے پہردیا ، میں نے دیکھا کہ دو انجان لوگ کسی کو اٹھا کر نالے میں ڈال رہے ہیں اس پر میں گھبراگیا اور اگلی رات میں نے مفتی صاحب سے عرض کیا کہ چار لوگ پہرادیں گے آج ۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 63957

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 425-339/D=6/1437 انسان کے دل ودماغ میں جو خیالات رہتے ہیں بسا اوقات خواب بھی انھیں خیالات کے ماحول میں نظر آتا ہے راقم الحروف آپ کے لیے دعا کرتا ہے، کامیابی کا اصل معیار احکام شریعت اور سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی ہے انہیں پر اپنی زندگی کو اتارنا اور ڈھالنا چاہیے، نیز ظاہری وباطنی گناہوں سے بچنے کا خصوصی اہتمام چاہیے، پہرہ سے اسی کی طرف اشارہ ہے تاکہ خلاف شرع اور گناہ کی باتیں زندگی میں داخل نہ ہونے پائیں اس پہرہ کو اور سخت کرنے کی ضرورت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند