• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 47865

    عنوان: کسی غیر مسلم کو کافر کہہ سکتے ہیں ؟ کیا اور کسی مسلم جو دوسری جماعت سے تعلق رکھتا ہو اسے غیر مسلم کہنا صحیح ہے کیا؟

    سوال: کسی غیر مسلم کو کافر کہہ سکتے ہیں ؟ کیا اور کسی مسلم جو دوسری جماعت سے تعلق رکھتا ہو اسے غیر مسلم کہنا صحیح ہے کیا؟

    جواب نمبر: 47865

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1362-0000/11/1434-U (۱) جس شخص کا غیر مسلم ہونا یقین کے ساتھ معلوم ہے اسے کافر سے ذکر کرنا جائز ہے، البتہ اسے ”اے کافر“ کہہ کر نہ پکارا جائے، ممکن ہے کہ وہ غصہ ہوکر جھگڑنے لگے۔ یا غیر مسلم ذمی ہو اور اسے اے کافر کہنے سے اذیت وتکلیف ہوتی ہو تو بھی اس سے پرہیز کیا جائے۔ (۲) اگر کوئی شخص واقعتاً مسلمان ہے تو اسے غیرمسلم کہنا سخت گناہ کی بات ہے (درمختار مع الشامی: ۶/۱۱۶ مطبوعہ مکتبہ زکریا دیوبند) اور اگر اس کا تعلق کسی ایسی جماعت سے ہے جسے علمائے اسلام نے اس کے کفریہ عقائد کی بنا پر کافر اور دائرہٴ اسلام سے خارج قرار دیدیا ہے جیسے فرقہٴ قادیانی، مہدوی جماعت اور سری چن بسویشور کے ماننے والے وغیرہ اور وہ ان کے عقائد کو مانتا ہے تو وہ کافر اور دائرہٴ اسلام سے خارج ہوگا خواہ کوئی اسے کافر کہہ کر پکارے یا نہ پکارے۔ اس پر ضروری ہے کہ ایسی باطل جماعت کے عقائد سے تائب ہوکر صحیح اسلامی عقائد اختیار کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند