• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 605713

    عنوان: سادات کس کو کہتے ہیں ؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ اہل سادات کس کو کہتے ہیں ؟سید جس خاندان کا نام ہو کیا وہ اہل سادات میں سے ہیں ؟

    جواب نمبر: 605713

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:917-688/N=12/1442

     اصطلاح میں سید کا لفظ بنو فاطمہ کے ساتھ خاص ہے (کفایت المفتی جدید، ۱: ۲۶۴، جواب: ۲۷۵، مطبوعہ: دار الاشاعت کراچی)، یعنی: جن لوگوں کا سلسلہ نسب باپ کی طرف سے حضرت حسن رضی اللہ عنہ یا حضرت حسین رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے، اصطلاح میں صرف وہ حضرات سید ہیں؛ لہٰذا جن لوگوں کا سلسلہ نسب حضرات حسنین رضی اللہ عنہما میں سے کسی سے نہیں ملتا، وہ سید یا سادات نہیں کہلائیں گے اگرچہ انہوں نے یا ان کے آبا واجداد نے زبردستی اپنے نام کے ساتھ سید لگالیا ہو یا خاندان کا نام سید رکھ لیا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند