• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 147444

    عنوان: میں ہمیشہ خواب میں بارش دیکھتاہوں،

    سوال: میں ہمیشہ خواب میں بارش دیکھتاہوں، فطرتاً بارش تباہ کن نہیں ہے، خواہ بارش ہلکی ہو یا موسلادھار ہو ، میں عام طورپر اپنے گھر کی کھڑکی سے بارش دیکھتاہوں، کبھی کبھار میں بھیگ جاتاہوں لیکن اکثر مرتبہ میں بارش دیکھتا ہوں۔ کیا آپ وضاحت کرسکتے ہیں کہ یہ سب خواب کیوں دیکھتاہوں؟

    جواب نمبر: 147444

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID:  359-288/H=4/1438

     

    اچھے خواب ہیں، ماشاء اللہ تعبیر یہ ہے کہ اتباعِ سنت، تلاوت قرآنِ کریم اور نماز سے آپ کو ان شاء اللہ فائدہ پہنچے گا، مذکورہ بالا امور کا جی جان سے اہتمام کرتے رہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند