• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 9795

    عنوان:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے ہاتھ کی چوتھے نمبر کی انگلی میں کتے نے کاٹ لیا ہے۔ اس کے تھوڑے دیر بعد ایک بلی آتی ہے اور وہ مجھے کاٹ لیتی ہے۔ پورا خواب تویاد نہیں ہے لیکن مجھے صرف یہی یاد رہا ہے۔ برائے مہربانی مجھے یہ بتائیں کہ خواب کی تعبیر کیا ہے؟

    (۲) مفتی صاحب میرے گھرمیں میری ممی کی رمضان کے آخری ہفتہ سے طبیعت خراب ہے۔ ان کا علاج چل رہا ہے لیکن اب وہ پاگلوں جیسی حرکتیں کرنے لگی ہیں۔ رمضان میں پہلے پیرالائسس ہوا تھا اور اب بہکی بہکی باتیں کرنے لگی ہیں۔ ہم چار بہنیں ہیں جن میں سے دو کی شادی ہوگئی ہے اور بھائی کوئی نہیں ہے۔ہم لوگوں کا روتے روتے برا حال ہے اور صرف امی کے لیے دعا کررہے ہیں۔ کبھی تو چیخیں مارنے لگتی ہیں، روتی ہیں، بہکی باتیں کرنے لگتی ہیں۔ بے وجہ ہنسنے لگتی ہیں ۔ اب ان کا سکریٹک علاج ہولی فیملی دہلی میں شروع ہوا ہے۔ برائے مہربانی بتائیں کہ ہم سے کیا غلطی ہوئی ہے، میری امی کو کیا ہو گیا ہے اور آپ سبھی لوگ تو اللہ کے بہت قریب ہیں۔ ............

    سوال:

    (۲) مفتی صاحب میرے گھرمیں میری ممی کی رمضان کے آخری ہفتہ سے طبیعت خراب ہے۔ ان کا علاج چل رہا ہے لیکن اب وہ پاگلوں جیسی حرکتیں کرنے لگی ہیں۔ رمضان میں پہلے پیرالائسس ہوا تھا اور اب بہکی بہکی باتیں کرنے لگی ہیں۔ ہم چار بہنیں ہیں جن میں سے دو کی شادی ہوگئی ہے اور بھائی کوئی نہیں ہے۔ہم لوگوں کا روتے روتے برا حال ہے اور صرف امی کے لیے دعا کررہے ہیں۔ کبھی تو چیخیں مارنے لگتی ہیں، روتی ہیں، بہکی باتیں کرنے لگتی ہیں۔ بے وجہ ہنسنے لگتی ہیں ۔ اب ان کا سکریٹک علاج ہولی فیملی دہلی میں شروع ہوا ہے۔ برائے مہربانی بتائیں کہ ہم سے کیا غلطی ہوئی ہے، میری امی کو کیا ہو گیا ہے اور آپ سبھی لوگ تو اللہ کے بہت قریب ہیں۔ میری امی کے لیے دعا کریں۔ ہمارا اپنے پاپا اور ممی کے علاوہ دنیا میں کوئی نہیں ہے۔ میری منگنی ہو چکی ہے ان کا نام بابر ہے وہ بھی اپنے کاروبار کو لے کر پریشان ہیں ۔ پہلے ان کا کاروبار خراب نہیں تھا جب سے ہماری منگنی ہوئی ہے اس کے تین ماہ بعد سے ان کا پرانا کاروبار کافی خراب ہوگیا ہے۔ اس لیے ہماری شادی نہیں ہو پارہی ہے۔ جب میری امی ٹھیک بات کرتی ہیں تو کہتی ہیں کہ مجھے صرف تیری فکر ہے۔ پتہ نہیں مجھے کیا ہو گیا ہے مجھ سے دو چھوٹی بہنوں کی شادی ہو گئی ہے ،میں سب سے بڑی ہوں۔پتہ نہیں مفتی صاحب ہمارے گھر کوکس کی نظر لگ گئی ہے۔برائے مہربانی ہمارے لیے دعا کردیجئے اور بتائیے کہ میری امی کو کیا ہوا ہے، کیا ہم سے کوئی غلطی ہوگئی ہے؟ اور میری شادی میں پتہ نہیں کیوں اتنی دیر ہو رہی ہے۔ جواب جلد دیجئے گا میں بہت پریشان ہوں۔

    جواب نمبر: 9795

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 40=41/ ھ

     

    (۱) تعبیر یہ ہے کہ نفس شیطان کا مکر آپ کو انتشار ذہنی میں مبتلا کرنا چاہتا ہے۔

    (۲) اللہ پاک آپ کی اور والدہ صاحبہ کی نیز دیگر متعلقین کی جملہ پریشانیوں اور بیماریوں کو دور فرمائے، شفاء کامل عطا کرے تمام مکارہ سے محفوظ رکھے، سعادتِ دارین سے نوازے، آپ درود شریف کی کثرت رکھیں اور ہرنماز کے بعد سورہٴ الم نشرح اور سورہٴ قریش تین تین مرتبہ اول و آخر درود شریف تین دفعہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے والدہ صاحبہ کو پلاتی رہیں اور خود بھی پی لیا کریں، یہی عمل رات کو سوتے وقت کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند