• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 69258

    عنوان: دوران ملازمت وقت کی کوتاہیوں کی تلافی کی کیا صورت؟

    سوال: دوران ملازمت میں ضرور کچھ نہ کچھ کوتاہی ہوتے ہیں اگر اس کوتاہی دورانیہ کے اندازہ لگاکر تنخواہ خزانہ میں واپس جمع کرنے سے واجب الذمہ ادا ہوسکتے ہیں کیا زمہ دار ضلعی آفیسر سے معاف کروانے سے واجب الذمہ اداھوسکتے ہیں ؟ یعنی معافی کروانے سے زمہ ادار ہونگے ؟ معافی کرنے کے کون مجاز ہیں ؟

    جواب نمبر: 69258

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 944-903/Sn=10/1437 ماتحت ملازمین کی اس طرح کی غلطیوں کو معاف کرنے کا افسران بالا کو بھی بالعموم قانوناً حق نہیں ہوتا ہے؛ اس لیے ان کے معاف کرنے سے ملازمین بری الذمہ نہ ہوں گے، بری الذمہ ہونے کی شکل یہی ہے کہ کوتاہی کرنے اور متعلق شعبے کو دھوکہ دینے پر سچے دل سے توبہ کی جائے اور کام نہ کرکے جتنے وقت کی تنخواہ لی گئی ہے وہ کسی ذریعے سے سرکاری خزانہ میں پہنچادی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند