• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 168331

    عنوان: تعلیم حاصل كرنے كے لیے كیا ترتیب ہونی چاہیے؟

    سوال: میں اپنے بڑے بیٹے کو عالم بنانا چاہتاہوں اس نیت سے کہ ہمارے لیے ذریعہ آخرت بنے اور اللہ کے دین کو پھیلائے، میں چاہتاہوں کہ وہ اردو عربی انگلش فارسی ان سارزبانوں میں مہارت حاصل کرے تاکہ اچھے سے قران وحدیث کو سمجھ سکے، ابھی وہ چار سال کا ہے تو آپ سے مشورہ کرنا ہے کہ اس کی تعلیم کیسے شروع کی جائے؟ ابھی تووہ ایک ٹائم مدرسہ جاتاہے اور ایک ٹائم اسکول جاتاہے، براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 168331

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 567-513/M=06/1440

    آپ کی نیت و جذبہ نیک ہے اللہ تعالی اسے قبول فرمائے اور بچے کو عالم باعمل اور دین کا داعی و خادم بنائے۔ (آمین) پہلے اس کو ناظرہ پڑھوائیں اس کے بعد حفظ قرآن کرائیں اور پھر عالمیت کرائیں، تاکہ دینیات ، اسلامیات سے پہلے اچھی طرح واقفیت ہو جائے اور عقائد و اخلاق درست ہو جائیں پھر اس کے بعد انگلش وغیرہ پڑھائیں، اور اس کی خوب نگرانی رکھیں اور اچھی تربیت کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند