• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 22855

    عنوان: میرے بہت سارے دوستوں نے مجھے خواب میں دیکھا کہ میں مکمل طورپر کلین شیو ہوں، جب کہ میں ایک باریش لڑکا ہوں، الحمد للہ۔ یہ تبلیغ میں جانے کا اثر ہے۔براہ کرم، بتائیں کہ کیامیرے اندر کچھ مسئلہ ہے؟ چونکہ میں اسلام کے بنیادی احکام پر صحیح طورپر عمل نہیں کرپا رہا ہوں۔

    سوال: میرے بہت سارے دوستوں نے مجھے خواب میں دیکھا کہ میں مکمل طورپر کلین شیو ہوں، جب کہ میں ایک باریش لڑکا ہوں، الحمد للہ۔ یہ تبلیغ میں جانے کا اثر ہے۔براہ کرم، بتائیں کہ کیامیرے اندر کچھ مسئلہ ہے؟ چونکہ میں اسلام کے بنیادی احکام پر صحیح طورپر عمل نہیں کرپا رہا ہوں۔

    جواب نمبر: 22855

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):955=754-7/1431

    دین میں استقامت پیدا کرنے کی کوشش کریں اس سے انسان کی قدر ومنزلت میں اضافہ ہوتا ہے اور دین سے دوری اختیار کرنے سے انسان کا مرتبہ گھٹ جاتا ہے، پس خواب میں تنبیہ ہے کہ اسلام کے بنیادی احکام پر عمل پیرا ہونے میں کوتاہی نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند