• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 43856

    عنوان: خواب کی تعبیر

    سوال: خواب ؛1۔یہ خواب چند سال پہلے دیکھاتھا ؛۔میں نے دیکھاہال نما کمرہ ساہے جس میں دو صفوں کی جماعت کھڑی ہے ، وضو کے اثرات کے باعث میں گیلا ساہوں جس طرح کہ وضو کے بعد عموماً ہوتے ہیں میرا 3 سال کا بیٹا میرے ساتھ ہے ، میں اسے پکڑ کر دوسری صف کے کنارے کھڑاکرتاہوں اور میرا بیٹاچٹائی پر ہوتاہے اور اس کے ساتھ خود کھڑاہوتاہوں لیکن میرے پاؤں فرش پر ہوتے ہیں کیوں کہ چٹائی کا آخری کنارہ وہی ہے جہاں پر بٹیے کو کھڑاکرتاہوں میں سوچتاہوں کہ نماز میرے اوپر فرض ہے اورمیرے بیٹے پر فرض نہیں، لہٰذا میں اسے کندھوں سے پکڑ کر اپنی جگہ پر اور خود چٹائی والی جگہ پرکھڑاہوتااور نماز میں دونوں باپ بیٹا شریک ہوجاتے ہیں میرے دائیں جانب دوسری صف کے نمازی اور بائیں جانب بیٹاہوتاہے ،امام نماز میں بھول جاتاہے کہ میرا قریبی دوست جو کہ عالم اور حکیم بھی ہے امام کو لقمہ دیتاہیاوروہ اگلی صف میں کھڑاہوتاہے پھر اچانک منظر بدلتاہے کہ امام کی جگہ پر میرا وہی دوست کھڑاہوکر نماز اداکررہاہے اور اس کی امامت میں نماز اداکررہے ہیں پھر نماز کے اختتام پر وہ عجیب سادورد پاک پڑھتاہے ۔جاری ہے۔۔۔۔ پھر منظربدل جاتاہے،میں دیکھتاہوں کہ اونچے اونچے خیمے لگے ہیں جن کی رسیاں زمین پرگاڑھی ہوئی ہے کچھ رنگین شامیانوں کی رسیاں لٹک بھی رہی ہے اور ان کے نیچے بہت سارے لوگ چارپایوں پر بیٹھے کھانا کھارہے ہیں اور کچھ لوگ زمین پر بیٹھے کھانا کھارہے ہیں میں ایک خیمے کے نیچے کھڑادیکھ رہاہوں اور ایک شخص جن کے قدرے سفید کپڑے ہیں ان کی شکل نظر نہیں آتی وہ کھانا تقسیم کررہے ہیں (گوشت کا سالن شوربے والا اور روٹیاں)اور آخر میں اپنے لییتھوڑا ساکھانارکھتے ہیں لیکن پھر ایک شخص آتاہے اور اس کے ہاتھ میں رکابی غالباً مٹی کا طباق ہوتاہے وہ ان کے سامنے پکڑتے ہیں اور سفید کپڑوں والے جنہوں نے اپنے لیے کھانا رکھاہوتاہے وہ اس آخری شخص کے طباق میں بہت سا شوربہ اور بوٹیاں ڈالتے ہیں اور اپنے لیے بہت تھوڑاساکھانا چھوڑدیتے ہیں ان کااپنی ذات کے لیے نہایت کم مقدار میں کھانا چھوڑکر دیکھتے ہوئے میں اپنی جگہ پر کھڑاروپڑتاہوں میری آنکھوں سے آنسو بہتے ہیں اور میں کہتاہوں کہ یہ ہیں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جو خود بھوکے رہ کراوروں کو کھانا کھلاتے۔اورمیں خواب کے اندر ہی نبی ? کیرورہاہوں اور خواب ختم ہوگیا۔ جزاک للہ خواب نمبر4،میں نے دیکھاکہ میں کمرے کے اندر دیوار سے ٹیک لگائے نیم درازبیٹھاہوں،میری 4 بیٹیاں ہیں چاروں کے قد ڈیڑھ فٹ کے لگ بھگ ہیں اور چاروں کے بال کمر تک لمبے ہیں اور چاروں کی شکلیں صورتیں آپس میں گہری مشابہت رکھتی ہیں اور خوبصورت ہیں،میری بیوی کاچہرہ مسرت سے کھلاکھلا اور مسکراتاہواساہے وہ کمرے کے اندر آتی اورجاتی ہے اور گھر کے اندر کسی خوشی یا شادی کے جیسا ساماں ہے ایسا صرف محسوس ہوتاہے اور کمرے کے سامنے جو صحن کا حصہ نظر نہیں آتامیں خیال کرتاہوں کہ باقی اہل خانہ اور عزیزوں کی خواتین اس طرف ہیں جسطرح کے تقریب یا خاص خوشی کے موقع پر آس پڑوس اور برادری کی خواتین مل بیٹھ کر بات چیت کیاکرتے ہیں۔ باہر صحن میں اپنی آنکھوں سے اوجھل مجھے صرف ایسا محسوس ہوتاہے کہ باہر کافی چہل بہل ہے اور میری بیٹیاں اور ان کی ماں کمرے کے اندر ہیں اور میرے سامنے ہی آجارہی ہیں ،ان میں سے ایک بیٹی میرے پاس آکر رازداری سے کہتی ہے" ابو !امی حمل سے ہیں"میں یہ سن کر اپنی بیوی کی طرف دیکھتاہوں جو اس وقت کمرے کے اندر ہی ہوتی ہے اور میری بیوی مسکراتے چہرے کے ساتھ میری جانب دیکھ رہی ہیگویاوہ اپنی بیٹی کی تائید کررہی ہے۔ اس کے بعد یہ خواب ختم ہوگیا۔ چند سال قبل یہ خواب دیکھاتھااس وقت میرا صرف ایک بیٹاتھا جس کا ذکر خواب نمبر 1 میں کیاہے اور تین سال بعد اللہ نے ایک بیٹی دی ،ابھی تک میری یہی اولادہے ایک بیٹااور ایک بیٹی ؛جزاک للہ

    جواب نمبر: 43856

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 162-126/H=3/1434 آپ کے تمام خواب ماشاء اللہ بہت عمدہ ہیں جن کی تعبیر یہ ہے کہ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو اعمالِ صالحہ کی توفیق اور حج وعمرہ کی سعادت میسر ہوگی اولاد اور مال میں برکت اللہ پاک عطا فرمائے گا، البتہ شرط یہ ہے کہ ہرمعاملہ میں آپ اور آپ کے سب گھر والے اتباعِ سنت اور تقوی کو لازم پکڑیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند