• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 600192

    عنوان: خواب دیکھا کہ حضور اکرم ﷺ تشریف لائے ہیں ...

    سوال:

    تقریبا ۷ماہ پہلے میں اپنے گھر میں سو رہا میں نے خواب دیکھا کہ حضور اکرم ﷺ تشریف لائے ہیں اور میرے دونوں کاندھوں کے درمیان کے تھوڑے سے اوپر والی جگہ پر آپ ﷺ نے اپنی انگلی مبارک سے یہ آیت کریمہ: الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا وَّ لَمْ یَکُنْ لَّہ شَرِیْکٌ فِی الْمُلْکِ وَ لَمْ یَکُنْ لَّہ وَلِیٌّ مِّنَ الذُّلِّ وَ. کَبِّرْہُ 'تکبیرا لکھا، اس کے بعد کا خواب مجھے یاد نہیں ہے میں عموما صبح میں خواب بھول جاتا ہوں، میں دار العلوم ندوة العلماء لکھنوٴ کی ایک شاخ مدرسہ تعلیم القرآن باغمیراں بھٹوا جگدیشپور امیٹھی ہندوستان میں عربی درجات میں تدریس کی خدمت انجام دیتا ہوں اور علاقہ میں خطابت وغیرہ کا فریضہ بھی انجام دیتا ہوں ۔اس سے قبل دس سال پہلے بھی ناچیز حضور اکرم ﷺ کی خواب میں زیارت کر چکا ہے ۔ برائے کرم اس خواب کی تعبیر بتاکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں اور عند اللہ ماجور ہوں۔

    جواب نمبر: 600192

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:113-74/L=2/1442

     ماشاء اللہ خواب مبارک ہے ،آپ ﷺ کو خواب میں دیکھنے والے کے بارے میں بشارت آئی ہے ،آپ درود اور کلمہ طیبہ کی کثرت کریں ان شاء اللہ اس کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند