• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 15482

    عنوان:

    کیا جس گھر کے اندر کچڑا رکھا ہوا ہو تو وہاں فرشتے نہیں آتے؟ اگر ہاں تو پھر کچڑے کو کہاں رکھاجائے، جب کہ کچڑا تو سارے دن ہی جمع ہوتا رہتاہے، جس میں باتھ روم کا کچڑا بھی شامل ہے؟

    سوال:

    کیا جس گھر کے اندر کچڑا رکھا ہوا ہو تو وہاں فرشتے نہیں آتے؟ اگر ہاں تو پھر کچڑے کو کہاں رکھاجائے، جب کہ کچڑا تو سارے دن ہی جمع ہوتا رہتاہے، جس میں باتھ روم کا کچڑا بھی شامل ہے؟

    جواب نمبر: 15482

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1384=384/1430/م

    حدیث میں یوں آیا ہے کہ جس گھر میں کتا یا تصویر ہو، اس میں رحمت کے فرشتے داخل نہیں ہوتے: لا یدخل الملائکة بیتًا فیہ کلبٌ ولا تصاویر کچڑے کی وجہ سے فرشتوں کا گھر میں نہ آنا کسی روایت میں مذکور نہیں، البتہ یہ ہے کہ فرشتوں کو بدبو سے تکلیف ہوتی ہے، اگر کچڑے میں بدبودار اشیاء بھی ہوں تو اس کو جلد پھینک دینا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند