• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 158531

    عنوان: ”اللہ ربی محمدٍ صلی علیہ وسلم نحن عباد محمدٍ صلی علیہ وسلم“ اس درود كا پڑھنا كیسا ہے؟ كیا یہ قرآن وحدیث سے ثابت ہے؟

    سوال: ”اللہ ربی محمدٍ صلی علیہ وسلم نحن عباد محمدٍ صلی علیہ وسلم“ یہ درود کیا قرآن و سنت سے ثابت ہے؟ اور یہ صحیح ہے کیا؟ براہ کرم، اس کے بارے میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 158531

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:506-459/M=5/1439

    صرف، صلی اللہ علیہ وسلم کا جملہ درود ہے اور اس کو پڑھنا صحیح ہے، لیکن مکمل مذکورہ الفاظ کے ساتھ پڑھنا درست نہیں، نحن عباد محمد صلی اللہ علیہ وسلم کہنے میں ایہام شرک بھی ہے لہٰذا اس طرح پڑھنے سے بچنا لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند