• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 35529

    عنوان: تعبیر خواب

    سوال: میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں ایک عمارت میں ہوں اور اس کے چاروں طرف شیشے ہیں اورسامنے میں دیکھ رہاہوں کہ سونامی جیسا پانی آرہا ہے اور مجھ لگ رہا ہے کہ قیامت آرہی ہے ، پھر میں اپنے ساتھ اپنی بیوی کو بھی دیکھ رہاہوں اور ہم دونوں مل کر جو ذکر ہمیں یاد ہے، پڑھ رہے ہیں پھر مجھے اپنے شیخ مولانا شمس الرحمن نقشبندی کی شباہت نظر آتی ہے اور کوئی کہنے والا کہہ رہا ہے کہ وہ ذکر کرو جو تمہارے شیخ سب سے زیادہ کرتے ہیں۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 35529

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2410=1367-12/1432 علامات قیامت کا ظہور تو ہوہی رہا ہے، معاصی کی سطح بھی بہت اونچی ہوتی جارہی ہے، گناہوں کا سیلاب آیا ہوا ہے، خواب میں توجہ دلائی گئی ہے کہ ظاہری وباطنی فتن سے حفاظت اکابر اولیاء اللہ سے ربط قوی، اتباعِ سنت اور ذکر اللہ کی کثرت میں مضمر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند