• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 63183

    عنوان: خواب تعبیر

    سوال: ابھی حال ہی میں میری بہن نے صبح صادق کے وقت ایک خواب دیکھا کے میری نانی اور بہن باتیں کر رہی ہیں پھر ایک خاتون میری بہن سے کہتی ہیں کہ تمہاری نانی کا انتقال ہو گیا ھے میری بہن سوچتی ہیں کہ ابھی تو وہ باتیں کر رہی تھیں؟ پھر آواز ٓآتی ہے کہ ان کا کفن سامنے مٹکے میں آب زمزم سے دھو لو میری بہن سوچتی ہیں کہ ان مٹکوں میں تو مارنے کی غرض سے دو سانپ بند کیے ہیں پھر جب مٹکے سے ڈھکن ہٹاتی ہیں تو ایک سانپ مر چکا ہوتا ہے جبکہ دوسرے کو وہ ماردیتی ہیں۔ تعبیر اور دعا خیر کی درخواست ھے ۔

    جواب نمبر: 63183

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 310-301/N=4/1437-U آپ کی بہن کے خواب میں اس طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ انسان کو نفس وشیطان کے مکر وفریب سے غافل نہیں ہونا چاہئے اور موت اور آخرت کی فکر ہر وقت رہنی چاہئے، اور نفس وشیطان پر غلبہ نہایت اہم کامیابی اور سعادت مندی کی چیز ہے، اللہ تعالی ہم سب کے ساتھ خیر کامعاملہ فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند