• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 151184

    عنوان: وٹس ایپ سے قرآنی آیات کا مٹانا

    سوال: مجھے وٹس ایپ پر میسیج موصول ہوا کہ مجھے قرآنی آیات نہ بھیجی جائیں کیوں کہ یہ ڈیلیٹ ہو جاتی ہیں اور قیامت کی نشانی ہے کہ مسلمان اپنے ہاتھوں سے قرآن مٹائے گا۔کیا یہ بات درست ہے ؟ اور کیا اس طرح کی کسی نشانی قرآن و حدیث میں ذکر ہے ؟ اور کیا موبائل سے مٹانا اس زمرے میں آتا ہے ؟

    جواب نمبر: 151184

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 898-848/B=8/1438

    ایسی کوئی حدیث کہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ ہے کہ مسلمان اپنے ہاتھوں قرآن کو مٹائے گا، ہماری نظر سے نہیں گذری۔

    موبائل سے قرآنی آیات کا ڈیلیٹ ہونا اس زمرے میں داخل نہیں، بوقت ضرورت آپ موبائل میں قرآنی آیات کو مٹاسکتے ہیں۔ لہو ولعب کے طریقے پر ڈیلیٹ کرنے سے احتراز کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند