• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 601936

    عنوان: تعویذ یا نقش پہننا

    سوال:

    حضرت کسی بیماری یا جسمانی و روحانی عارضہ واسطے گلے میں تعویذ لٹکانا، بازو پر باندھنا، جسم پر پھیر کر جلانا وغیرہ شرعاً کیساہے ؟ برائے کرم اگر حوالہ سے وضاحت فرما سکیں تو عنایت ہوگی. مع السلامة

    جواب نمبر: 601936

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 337-298/M=05/1442

     تعویذ میں اگر کفریہ شرکیہ بات نہ ہو بلکہ جائز کلمات پر مشتمل ہو اور پہننے والا اسے موثر بالذات نہ سمجھے بلکہ علاج و سبب کے طور پر استعمال کرے تو اس طرح کی تعویذ پہننے، باندھنے یا جسم پر دم کرنے میں مضایقہ نہیں۔ حدیث میں ہے: لا بأس بالرقی مالم یکن بہ شرک (مشکوة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند