• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 46261

    عنوان: تعبیر خواب

    سوال: میں نے ایک خواب دیکھا ہے کہ میں گھٹنوں تک پانی میں کھڑا ہوں اور وہاں دو سور بھی گھوم رہے ہیں اور کچھ پاک جانور بھی ہیں، میں ان سوروں سے بچنے کی کوشش کررہا ہوں از راہ کرم مجھے خواب کی تعبیر سے مطلع کریں۔

    جواب نمبر: 46261

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1134-739/L=10/1434 آپ اپنے ذریعہ آمدنی پر غور کریں، اگر کسی ناجائز ذریعہ رقم کے آنے کا اندیشہ ہو تو اس کو ترک کردیں اور نماز، تلاوت ذکر کی پابندی کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند