• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 150897

    عنوان: خواب میں اپنے آپ کو حرم میں پایا

    سوال: میں نے کئی بار خواب میں اپنے آپ کو حرم میں پایا، کبھی زم زم کے نل پر پانی پیتے ہوئے اور کبھی کعبہ کی دیوار سے لگ کر بیٹھا ہوا ہوں، لیکن میں نے کبھی بھی خواب میں پوری طرح کعبہ کا دیدار نہیں کیا۔ کچھ دن پہلے میرے چھوٹے لڑکے نے بھی خواب میں دیکھا کہ ہم حج میں گئے ہوئے ہیں۔ براہ کرم خواب کی تعبیر بتائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 150897

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1108-1113/L=9/1438

    ماشاء اللہ خواب مبارک ہے، اللہ نے چاہا تو آپ دونوں کو حج کی سعادت نصیب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند