• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 167847

    عنوان: خواب میں کالے چوہے کو دیکھنے کی کیا تعبیر ہوتی ہے؟

    سوال: خواب میں کالے چوہے کو دیکھنے کی کیا تعبیر ہوتی ہے؟

    جواب نمبر: 167847

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 601-496/B=05/1440

    خواب میں چوہے کو عورت کے ساتھ تعبیر کیا جاتا ہے جو ظاہر میں پارسا ہو اور باطن میں بدکار ہو۔ دوسری تعبیر یہ بھی ہوسکتی ہے کہ آپ کی عمر گذرتی جارہی ہے جیسا کہ حدیث شریف میں ہے کہ رات دن یہ دو چوہے ہیں جو انسان کی عمر کو کترتے رہتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند