• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 166601

    عنوان: بلا وجہ کسی مسلمان کا رشتہ نہ بننے دینا

    سوال: جو لوگ کسی کا رشتہ بننے نہیں دیتے ان کے لیے کیا حکم قرآن پاک میں کوئی نصیحت ہے؟ براہ کرم، بتائیں۔

    جواب نمبر: 166601

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:214-151/N=3/1440

     جو لوگ کسی مسلمان کا رشتہ بننے میں بلاوجہ شرعی رکاوٹ ڈالتے ہیں، وہ ایک مسلمان کو اذیت وتکلیف پنچاکر ناجائز وحرام کام کرتے ہیں، اللہ تعالی نے ایسے لوگوں کے بارے میں کھلا گناہ اپنے سر لادنے کی خبر دی ہے۔

    قال اللہ تعالی: والذین یوٴذون الموٴمنین والموٴمنت بغیر مااکتسبوا فقد احتملوا بھتانا وإثما مبیناً (سورة الأحزاب، رقم الآیة: ۵۸) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند