• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 161798

    عنوان: جن كا حق ہے ان تك پہنچانا نا ممكن ہو تو كیا كریں؟

    سوال: میرے ابو ہمیشہ لوگوں کا حق مارتے ہیں۔ ان کا روزانہ کا معمول ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ان کی جگہ لوگوں کے پیسے دوں مگر میں کسی کو نہیں جانتا۔ اب کیسے میں لوگوں تک وہ پیسے پہنچاوٴں، جب کہ میں جانتا ہی نہیں انہیں؟

    جواب نمبر: 161798

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1073-1000/M=9/1439

    آپ کے ابو حیات ہوں تو ان کو حکمت سے بتائیں اور سمجھائیں کہ لوگوں کا حق مارنا شریعت میں ظلم اور گناہ ہے اور قیامت کے دن اس کا حساب اور مواخذہ ہوگا اس لئے اس سے بچنا چاہئے اور اب تک جن لوگوں کا حق مارا گیا ہے اُن کی بابت معلوم کرکے ان تک اُن کا حق پہونچانے کی کوشش کی جائے، اگر معلوم ہونا دوشوار ہو تو اتنی رقم غریبوں کو صدقہ کردی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند