• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 178317

    عنوان: داراالافتاء میں مسائل دریافت کیے جاتے ہیں

    سوال: کیا تاریخ میں کوئی ایسی بات موجود ہے کہ وہ کون سی {عورت } ہے جو ایک نبی کی بیٹی، دوسرے نبی کی بہن، تیسرے نبی بیوی، اور چوتہے نبی کی ماں ہے ؟ اگر ایسا ہے تو برائے کرم مدلل جواب عطا فرمایں بڑی مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 178317

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:860-658/L=9/1441

    داراالافتاء میں مسائل دریافت کیے جاتے ہیں ،اس طرح کے سوالات کے لیے دارالافتاء نہیں ہے ،نیز اس کے جاننے میں نہ دنیوی کوئی فائدہ ہے اور نہ اس پر اخروی نجات موقوف ہے ؛ اس لیے اس طرح کے سوال سے احتراز کرنا چاہیے ۔

    عن أبي ہریرة، قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من حسن إسلام المرء ترکہ ما لا یعنیہ․ رواہ الترمذی (۷۱۳۲) وإسنادہ حسن.


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند